QR CodeQR Code

یوسف گیلانی سینیٹ الیکشن میں پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار نہیں، فضل الرحمان

12 Feb 2021 20:09

اپنے پی ڈی ایم کے رہنما کا کہنا ہے کہ یوسف رضا گیلانی پر ہماری پارٹی کو  کوئی اختلاف نہیں مگر وہ ہمارے امیدوار نہیں، اوپن بیلٹ کیلئے تحریک انصاف کے جتن ان کے اپنے امیدواروں کو جتوانے کیلئے ہے۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی سینیٹ الیکشن میں پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار نہیں ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی پر ہماری پارٹی کو  کوئی اختلاف نہیں مگر وہ ہمارے امیدوار نہیں۔ مولانا نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو خطرہ ہے کہ ان کے اراکین ان کے امیدواروں کو ووٹ نہیں دینگے، اوپن بیلٹ کیلئے تحریک انصاف کے جتن ان کے اپنے امیدواروں کو جتوانے کیلئے ہے، پی ٹی آئی کو خطرہ ہے کہ ان کے اراکین ان کے امیدواروں کو ووٹ نہیں دینگے۔ انہوں نے کہا کہ استعفے کے آپشن پر سینیٹ الیکشن کے بعد غور کیا جائے گا، لانگ مارچ ایک دن کا نہیں ہوگا کافی دن ٹھہرنا ہوگا، ہر شعبہ زندگی سے وابستہ لوگ موجودہ حکومت سے تنگ ہیں


خبر کا کوڈ: 915883

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/915883/یوسف-گیلانی-سینیٹ-الیکشن-میں-پی-ڈی-ایم-کے-متفقہ-امیدوار-نہیں-فضل-الرحمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org