QR CodeQR Code

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس، ماہ رجب کا چاند نظر نہیں آیا

13 Feb 2021 01:06

مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول نہیں ہوئیں، ملک میں ماہ رجب کا چاند نظر ‏نہیں آیا، یکم رجب 14 فروری بروز اتوار ہو گی۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں ماہ رجب کا چاند نظر نہیں آیا۔ ماہِ رجب کا چاند دیکھنے کے لیے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اجلاس ‏ہوا، جس میں زونل کمیٹی اسلام آباد کے اراکین نے شرکت کی۔ ملک کے کسی حصے سے چاند کی شرعی رویت کی شہادت موصول نہ ہونے پر چیئرمین رویت ہلال نے ماہِ رجب ‏کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کر دیا۔ مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول نہیں ہوئیں، ملک میں ماہ رجب کا چاند نظر ‏نہیں آیا، یکم رجب 14 فروری بروز اتوار ہو گی۔


خبر کا کوڈ: 915922

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/915922/مرکزی-رویت-ہلال-کمیٹی-کا-اجلاس-ماہ-رجب-چاند-نظر-نہیں-ا-یا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org