QR CodeQR Code

عبدالقادر پی ٹی آئی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے مشترکہ امیدوار ہیں، فواد چوہدری

13 Feb 2021 11:40

وفاقی وزیر نے دعویٰ کیا ہے کہ عبدالقادر بلوچ ایک دن پہلے ہی پی ٹی آئی میں شامل ہوئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے بلوچستان سے عبدالقادر کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے پر کئی سوالات کھڑے ہوگئے۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عبدالقادر پی ٹی آئی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے مشترکہ امیدوار ہیں اس لیے پی ٹی آئی نے انہیں ٹکٹ دیا ہے۔

 
فواد چوہدری کو جب نجی ٹی وی کے پروگرام میں یاد دلایا گیا کہ عبدالقادر تو کل سے پہلے تک بلوچستان عوامی پارٹی کا حصہ تھے تو انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ ایک روز پہلے ہی پی ٹی آئی میں شامل ہوئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 915978

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/915978/عبدالقادر-پی-ٹی-ا-ئی-اور-بلوچستان-عوامی-پارٹی-کے-مشترکہ-امیدوار-ہیں-فواد-چوہدری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org