QR CodeQR Code

پی ڈی ایم سرکاری ملازمین کو مشتعل کرنے میں بری طرح ناکام رہی، شیخ رشید

13 Feb 2021 12:07

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر نے کہا کہ پمز کے ڈاکٹروں اور سب سے بڑی بات تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) سے ہمارا معاملہ خوش اسلوبی کے ساتھ طے پا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے الزام عائد کیا ہے کہ پی ڈی ایم نے سرکاری ملازمین کو مشتعل کرنیکی پوری کوشش کی، جس میں وہ بری طرح ناکام رہے۔ الحمد اللہ وزیراعظم عمران خان نے کل گریڈ ایک سے 19 تک مرکزی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد کا اضافہ کر دیا اور صوبوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بھی ہماری ہدایت پر عمل کرنے کی کوشش کریں۔

 
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر نے کہا کہ پمز کے ڈاکٹروں اور سب سے بڑی بات تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) سے ہمارا معاملہ خوش اسلوبی کے ساتھ طے پا گیا ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ گریڈ ایک سے 19 تک مرکزی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کے علاوہ پمز کے ڈاکٹروں کے ساتھ معاملات خوش اسلوبی سے طے پا چکے ہیں اور سب سے بڑی بات تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) سے ہمارا معاملہ خوش اسلوبی کے ساتھ طے پا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 915984

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/915984/پی-ڈی-ایم-سرکاری-ملازمین-کو-مشتعل-کرنے-میں-بری-طرح-ناکام-رہی-شیخ-رشید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org