QR CodeQR Code

جماعت اسلامی نے ہمیشہ اتحاد اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے کردار ادا کیا ہے، لیاقت بلوچ

14 Feb 2021 17:59

لاہور میں جمیعت اتحاد العلماء کے ذمہ داران کے اعزاز میں ناشتے کی تقریب سے خطاب میں نائب امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ وحدت و اخوت کیلئے کام کرنیوالوں کو حوصلہ افزائی کی ہے۔ لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ جمعیت اتحاد العلماء ہو یا ملی یکجہتی کونسل، ہم نے ہر پلیٹ فارم پر اتحاد کے فروغ کی کوششوں کو سراہا ہے۔ اس موقع پر بہترین کارکردگی پر علماء کو شیلڈز بھی دی گئیں۔


اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کی جانب سے جمعیت اتحاد العلماء لاہور کے ذمہ داران کے اعزاز میں ناشتے کا اہتمام کیا گیا۔ مسلم ٹاؤن میں منعقدہ ناشتہ کی تقریب میں ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی لاہور احمد سلمان بلوچ، صدر لاہور جمعیت اتحاد العلماء مولانا مختار سواتی، قاری عطاالرحمن، مفتی عمر یونس، قاری عبدالوارث، مفتی بابر جمال، مفتی نوید احمد زبیری، قاری عبدالرحمن، قاری ناظر حسین شاکر، مولانا عبدالمالک حیات، قاری غلام یاسین، حافظ سبیل احمد، قاری سلیم، قاری تاج اور مولانا یحییٰ فاروقی نے شرکت کی۔

اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ ناشتہ تو مل بیٹھنے کا ایک بہانہ ہے، جمیعت اتحاد العلماء کے ذمہ داران وحدت کے فروغ کیلئے نمایاں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ اتحاد اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے کردار ادا کیا ہے اور وحدت و اخوت کیلئے کام کرنیوالوں کو حوصلہ افزائی کی ہے۔ لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ جمعیت اتحاد العلماء ہو یا ملی یکجہتی کونسل، ہم نے ہر پلیٹ فارم پر اتحاد کے فروغ کی کوششوں کو سراہا ہے۔ اس موقع پر بہترین کارکردگی پر علماء کو شیلڈز بھی دی گئیں۔


خبر کا کوڈ: 916229

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/916229/جماعت-اسلامی-نے-ہمیشہ-اتحاد-اور-فرقہ-وارانہ-ہم-ا-ہنگی-کیلئے-کردار-ادا-کیا-ہے-لیاقت-بلوچ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org