QR CodeQR Code

وزیراعظم عمران خان کی نالائقی سے بیوروکریسی بھی پریشان ہے، شازیہ مری

15 Feb 2021 16:51

ایک بیان میں پی پی رہنما نے کہا کہ عمران خان کو ملکی معاملات سمجھنے کے لئے کتنی صدیاں درکار ہیں، وزیراعظم عمران خان کا المیہ یہ ہے کہ وزیراعظم بننے کے باوجود وہ کنٹینر سے نہیں اترے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری کا وزیراعظم عمران خان سے متعلق کہنا ہے کہ وزیراعظم کی نالائقی سے بیوروکریسی بھی پریشان ہے۔ شازیہ مری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بیوروکریسی کو دھمکیاں سیلیکٹڈ وزیراعظم کی بوکھلاہٹ ہے، وزیراعظم کی نالائقی سے بیوروکریسی بھی پریشان ہے، بیچاری بیوروکریسی جرمنی اور جاپان کی سرحدیں کیسے ملائے۔ شازیہ مری  نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو ملکی معاملات سمجھنے کے لئے کتنی صدیاں درکار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا المیہ یہ ہے کہ وزیراعظم بننے کے باوجود وہ کنٹینر سے نہیں اترے۔


خبر کا کوڈ: 916385

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/916385/وزیراعظم-عمران-خان-کی-نالائقی-سے-بیوروکریسی-بھی-پریشان-ہے-شازیہ-مری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org