QR CodeQR Code

ابرار الحق کا محمد علی سدپارہ کے گائوں میں سکول تعمیر کرنے کا اعلان

15 Feb 2021 17:31

اپنی ایک ٹویٹ میں ابرار الحق نے کہا کہ مجھے ابھی اس خبر کا علم ہوا کہ محمد علی سدپارہ اپنے کے ٹو مشن کے بعد واپسی پر اپنے گائوں میں ایک سکول تعمیر کرنا چاہتے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ ہلال احمر پاکستان کے چیئرمین و معروف گلوکار ابرار الحق نے محمد علی سدپارہ کے گائوں میں سکول تعمیر کرنے کا اعلان کر دیا۔ اپنی ایک ٹویٹ میں ابرار الحق نے کہا کہ مجھے ابھی اس خبر کا علم ہوا کہ محمد علی سدپارہ اپنے کے ٹو مشن کے بعد واپسی پر اپنے گائوں میں ایک سکول تعمیر کرنا چاہتے تھے۔ ہم نے اس خواب کی تکمیل کیلئے ان کے گائوں میں سکول تعمیر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ انشا اللہ بہت جلد ہم اپنے ہیرو کی یاد میں ان کے گائوں میں سکول تعمیر کرینگے۔


خبر کا کوڈ: 916398

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/916398/ابرار-الحق-کا-محمد-علی-سدپارہ-کے-گائوں-میں-سکول-تعمیر-کرنے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org