QR CodeQR Code

وزیراعظم عمران خان کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

15 Feb 2021 21:23

وزیراعظم نے اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مجوزہ اضافے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے ہر حد تک جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اوگرا کی جانب سے اضافے کی سمری کو مسترد کردیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لیے اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مجوزہ اضافے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے ہر حد تک جائے گی۔ واضح رہے کہ اوگرا کی جانب سے پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافہ تجویز کیا گیا تھا، اوگرا کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو بھجوائی گئی سمری میں پیٹرول 14.07 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13.61 روپے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 10.79روپے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 7.43 روپے اضافہ تجویز کیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 916434

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/916434/وزیراعظم-عمران-خان-کا-پیٹرولیم-مصنوعات-کی-قیمتیں-نہ-بڑھانے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org