0
Monday 15 Feb 2021 21:23

وزیراعظم عمران خان کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اوگرا کی جانب سے اضافے کی سمری کو مسترد کردیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لیے اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مجوزہ اضافے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے ہر حد تک جائے گی۔ واضح رہے کہ اوگرا کی جانب سے پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافہ تجویز کیا گیا تھا، اوگرا کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو بھجوائی گئی سمری میں پیٹرول 14.07 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13.61 روپے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 10.79روپے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 7.43 روپے اضافہ تجویز کیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 916434
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش