QR CodeQR Code

حلیم عادل شیخ کو باقاعدہ حراست میں لے لیا گیا ہے، سندھ پولیس

16 Feb 2021 16:11

ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر نے پی ٹی آئی رہنما کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن احکامات کے بعد ان کو حراست میں لیا گیا، قانونی مشاورت کے بعد گرفتاری کا بتائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ ایس ایس پی ملیر نے حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کی تصدیق کردی، الیکشن کمیشن کے احکامات کی خلاف ورزی پر حلیم عادل شیخ گرفتار کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حلیم عادل شیخ کو باقاعدہ حراست میں لے لیا گیا ہے، الیکشن کمیشن احکامات کے بعد ان کو حراست میں لیا گیا، قانونی مشاورت کے بعد گرفتاری کا بتائیں گے۔ عرفان بہادر کا کہنا تھا کہ دیکھا جائے گا کہ گرفتاری کس دفعات کے تحت کی جائے، میمن گوٹھ تھانے میں ممکنہ طور پر مقدمہ درج کیا جائے گا، حلیم عادل شیخ کے سوا تمام رہنماؤں کو جانے کی اجازت ہے۔


خبر کا کوڈ: 916592

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/916592/حلیم-عادل-شیخ-کو-باقاعدہ-حراست-میں-لے-لیا-گیا-ہے-سندھ-پولیس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org