0
Tuesday 16 Feb 2021 16:11

حلیم عادل شیخ کو باقاعدہ حراست میں لے لیا گیا ہے، سندھ پولیس

حلیم عادل شیخ کو باقاعدہ حراست میں لے لیا گیا ہے، سندھ پولیس
اسلام ٹائمز۔ ایس ایس پی ملیر نے حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کی تصدیق کردی، الیکشن کمیشن کے احکامات کی خلاف ورزی پر حلیم عادل شیخ گرفتار کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حلیم عادل شیخ کو باقاعدہ حراست میں لے لیا گیا ہے، الیکشن کمیشن احکامات کے بعد ان کو حراست میں لیا گیا، قانونی مشاورت کے بعد گرفتاری کا بتائیں گے۔ عرفان بہادر کا کہنا تھا کہ دیکھا جائے گا کہ گرفتاری کس دفعات کے تحت کی جائے، میمن گوٹھ تھانے میں ممکنہ طور پر مقدمہ درج کیا جائے گا، حلیم عادل شیخ کے سوا تمام رہنماؤں کو جانے کی اجازت ہے۔
خبر کا کوڈ : 916592
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش