QR CodeQR Code

ملا برادر کا امریکی عوام کے نام کھلا خط

18 Feb 2021 08:40

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ دوحا میں ہوئی امریکا طالبان ڈیل کو ایک سال مکمل ہوگیا ہے، امریکا امن ڈیل پر مکمل عملدرآمد کرے اور افغانستان سے امریکی فوج کا انخلا یقینی بنائے۔


اسلام ٹائمز۔ افغان طالبان نے امریکا سے امن معاہدے پر مکمل عمل درآمد کا مطالبہ کر دیا۔ افغان طالبان کے سیاسی کمیشن کے سربراہ ملا برادر نے امریکی عوام کے نام کھلا خط تحریر کیا ہے۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ دوحا میں ہوئی امریکا طالبان ڈیل کو ایک سال مکمل ہوگیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے مسئلے کے سیاسی حل کی تلاش، امن معاہدے پر عمل کرنے کے لئے پرعزم ہیں، قطر میں سیاسی دفتر کھول کر افغان سیاسی حل کی جانب پہلا قدم اٹھایا۔

ملا برادر کا کہنا تھا کہ افغان عوام اسلامی حکومت اور امن و سلامتی کو انٹرا افغان مذاکرات کے ذریعے حاصل کرسکتے ہیں۔ طالبان کا کہنا ہے کہ امریکا امن ڈیل پر مکمل عمل درآمد کرے اور افغانستان سے امریکی فوج کا انخلا یقینی بنائے۔ خیال رہے کہ امریکا کی نئی انتظامیہ نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور طالبان کے درمیان ہونے والے افغان امن معاہدے کا جائزہ لینے کا کہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 916894

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/916894/ملا-برادر-کا-امریکی-عوام-کے-نام-کھلا-خط

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org