QR CodeQR Code

کورونا ویکسین کی دوسری کھیپ کراچی پہنچا دی گئی

20 Feb 2021 12:09

سائینو فارم ویکسین کی ایک لاکھ 21 ہزار ڈوز بذریعہ جہاز اسلام آباد سے کراچی بھیجی گئیں، جس میں 83000 ڈوز اور اضافی 38000 ڈوز بھی شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ چین کی جانب سے آئی سائینو فارم ویکسین کی مزید ایک لاکھ 21 ہزار ڈوز کراچی پہنچا دی گئی، ویکیسن کی کھیپ میں 37 ہزار اضافی ڈوز شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کورونا بچاؤ کی ویکسین کی ایک اور کھیپ کراچی پہنچا دی گئی، چین کی جانب سے آئی سائینو فارم ویکسین کی ایک لاکھ 21 ہزار ڈوز بذریعہ جہاز اسلام آباد سے کراچی بھیجی گئیں، جس میں 83000 ڈوز اور اضافی 38000 ڈوز بھی شامل ہیں۔ ڈائریکٹر ای پی آئی سندھ کے مطابق ویکیسن کی کھیپ میں 37 ہزار اضافی ڈوز شامل ہیں۔ اس سے قبل یکم فروری کو چین سے کورونا وائرس ویکسین سائنوفارم کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچی تھی، جس کے بعد ملک بھرمیں انسدادِ کورونا مہم کے تحت ہیلتھ ورکرز کو ویکسین لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 917313

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/917313/کورونا-ویکسین-کی-دوسری-کھیپ-کراچی-پہنچا-دی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org