QR CodeQR Code

جی بی کے گندم کوٹے میں دو لاکھ بوری کا اضافہ

20 Feb 2021 15:33

گلگت بلتستان کے مشیر خوراک شمس لون نے کہا ہے کہ جی بی کے گندم کوٹے میں دو لاکھ بوری کا اضافہ کر دیا گیا ہے، اب یہ کوٹہ تیرہ لاکھ سے بڑھ کر سولہ لاکھ ہو چکا ہے


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے مشیر خوراک شمس لون نے کہا ہے کہ جی بی کے گندم کوٹے میں دو لاکھ بوری کا اضافہ کر دیا گیا ہے، اب یہ کوٹہ تیرہ لاکھ سے بڑھ کر سولہ لاکھ ہو چکا ہے، اپریل اور مئی میں یہ کوٹہ سترہ لاکھ بوری ہو جائے گا۔ ایک انٹرویو میں شمس لون کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعلٰی حفیظ الرحمٰن نے دس مرتبہ گندم کی قیمت بڑھانے کیلئے وفاق کو خط لکھا، ان کے خطوط کی کاپیاں موجود ہیں، ہم نے کبھی بھی قیمت بڑھانے کی بات نہیں کی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جی بی میں عوام کو باقاعدگی کے ساتھ گندم مل رہی ہے، کہیں پر بھی بحران نہیں ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 917347

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/917347/جی-بی-کے-گندم-کوٹے-میں-دو-لاکھ-بوری-کا-اضافہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org