0
Saturday 20 Feb 2021 15:33

جی بی کے گندم کوٹے میں دو لاکھ بوری کا اضافہ

جی بی کے گندم کوٹے میں دو لاکھ بوری کا اضافہ
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے مشیر خوراک شمس لون نے کہا ہے کہ جی بی کے گندم کوٹے میں دو لاکھ بوری کا اضافہ کر دیا گیا ہے، اب یہ کوٹہ تیرہ لاکھ سے بڑھ کر سولہ لاکھ ہو چکا ہے، اپریل اور مئی میں یہ کوٹہ سترہ لاکھ بوری ہو جائے گا۔ ایک انٹرویو میں شمس لون کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعلٰی حفیظ الرحمٰن نے دس مرتبہ گندم کی قیمت بڑھانے کیلئے وفاق کو خط لکھا، ان کے خطوط کی کاپیاں موجود ہیں، ہم نے کبھی بھی قیمت بڑھانے کی بات نہیں کی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جی بی میں عوام کو باقاعدگی کے ساتھ گندم مل رہی ہے، کہیں پر بھی بحران نہیں ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 917347
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش