QR CodeQR Code

عمران نیازی کی منزل ریاست مدینہ نہیں ریاست ہٹلر ہے، احسن اقبال

21 Feb 2021 09:45

سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں لیگی رہنما کا کہنا ہے کہ عمران نیازی حکومت کے وزیر آباد اور  ڈسکہ میں دھاندلی پروگرام کو دیکھ کر کوئی شک نہیں رہا کہ وہ پاکستان میں ون پارٹی ریاست قائم کرنے کے خواہش مند ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری جنرل مسلم لیگ (ن)  احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران نیازی حکومت کے وزیر آباد اور  ڈسکہ میں دھاندلی پروگرام کو دیکھ کر کوئی شک نہیں رہا کہ وہ پاکستان میں ون پارٹی ریاست قائم کرنے کے خواہش مند ہیں۔ احسن اقبال نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ  عمران نیازی کی منزل ریاست مدینہ نہیں بلکہ ریاست ہٹلر ہے۔ مرکزی رہنما مسلم لیگ نواز کا کہنا تھا کہ دکھ ہوا کہ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس میں ڈی سی او سیالکوٹ اور پاکستان پولیس سروس میں ڈی پی او سیالکوٹ جیسے کمزور افسران موجود ہیں جو پوسٹنگ کی خاطر براہ راست اپنی نگرانی میں پریزائیڈنگ آفیسرز  این اے 75 کو اغوا کرتے ہیں اور بوگس نتائج بناتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 917490

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/917490/عمران-نیازی-کی-منزل-ریاست-مدینہ-نہیں-ہٹلر-ہے-احسن-اقبال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org