دفتر بیٹھ کر کام کرنے کا عادی نہیں، عوامی مسائل جاننے کے لیے وزٹ ضروری ہیں، عثمان بزدار
21 Feb 2021 19:52
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلی نے کہا کہ شہروں کے مسائل حل کرنے کے لئے خود دورے کررہا ہوں۔ پنجاب کے ہر ضلع کا دورہ کیا ہے اور عوامی مسائل کے حل کیلئے فوری ایکشن لیا ہے۔
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا ہے کہ ہم نے پنجاب میں گورننس کا ماڈل بدل دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب کے ہر شہر کی ترقی میرا مشن اور عزم ہے۔ حقیقی ترقی کیلئے آن گراؤنڈ مسائل کا ادراک بے حد ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہروں کے مسائل حل کرنے کے لئے خود دورے کررہا ہوں۔ پنجاب کے ہر ضلع کا دورہ کیا ہے اور عوامی مسائل کے حل کیلئے فوری ایکشن لیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 917592