QR CodeQR Code

پی ٹی آئی کراچی کا سندھ حکومت کیخلاف احتجاجی مظاہروں کا اعلان

21 Feb 2021 23:11

ایک بیان میں رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا کہ 23 فروری کو انتقامی کارروائی کے خلاف پریس کلب پر احتجاج ہوگا، احتجاج میں کارکنان، اراکین، رہنما شرکت کریں گے، سندھ حکومت کی طرف سے مسلسل انتقامی کارروائی کا سلسلہ جاری ہے، انتقامی کارروائی کا سلسلہ نہ رکا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کراچی کی قیادت نے سندھ حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا اعلان کردیا۔ رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کراچی کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں سندھ حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا فیصلہ کیا گیا۔ رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا کہ 23 فروری کو انتقامی کارروائی کے خلاف پریس کلب پر احتجاج ہوگا، احتجاج میں کارکنان، اراکین، رہنما شرکت کریں گے۔ خرم شیر زمان نے کہا کہ سندھ حکومت کی طرف سے مسلسل انتقامی کارروائی کا سلسلہ جاری ہے، انتقامی کارروائی کا سلسلہ نہ رکا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 917609

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/917609/پی-ٹی-آئی-کراچی-کا-سندھ-حکومت-کیخلاف-احتجاجی-مظاہروں-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org