0
Sunday 21 Feb 2021 23:11

پی ٹی آئی کراچی کا سندھ حکومت کیخلاف احتجاجی مظاہروں کا اعلان

پی ٹی آئی کراچی کا سندھ حکومت کیخلاف احتجاجی مظاہروں کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کراچی کی قیادت نے سندھ حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا اعلان کردیا۔ رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کراچی کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں سندھ حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا فیصلہ کیا گیا۔ رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا کہ 23 فروری کو انتقامی کارروائی کے خلاف پریس کلب پر احتجاج ہوگا، احتجاج میں کارکنان، اراکین، رہنما شرکت کریں گے۔ خرم شیر زمان نے کہا کہ سندھ حکومت کی طرف سے مسلسل انتقامی کارروائی کا سلسلہ جاری ہے، انتقامی کارروائی کا سلسلہ نہ رکا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 917609
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش