مسلح افراد نے اغوا کرکے ووٹوں والا تھیلا چھین لیا تھا، لیاقت علی بھٹہ
22 Feb 2021 10:15
ویڈیو بیان کے بعد وضاحتی بیان میں پس پردہ اسکرپٹ بتاتی آواز نے معاملہ مزید مشکوک بنا دیا اور ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پریزائیڈنگ افسر کو لقمے ملتے رہے کہ کیا کہنا ہے۔
اسلام ٹائمز۔ وزیر آباد کے ضمنی الیکشن میں پکڑے گئے پریزائیڈنگ افسر کے ویڈیو بیان سے نیا پنڈورا باکس کھل گیا۔ پریزائیڈنگ افسر کے وضاحتی بیان میں پس پردہ اسکرپٹ بتاتی آواز نے معاملہ مزید مشکوک بنا دیا اور ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پریزائیڈنگ افسر کو لقمے ملتے رہے کہ کیا کہنا ہے۔ مبینہ طور پر ووٹوں کا تھیلا لے کر فرار کے دوران پکڑے گئے پریزائیڈنگ افسر نے اپنا نام لیاقت علی بھٹہ بتایا ہے۔ ویڈیو بیان میں لیاقت علی بھٹہ نے خود کو وزیرآباد کے ایک پولنگ اسٹیشن کا پریزائیڈنگ افسر بتایا اور کہا کہ کچھ لوگ دن بھر ان پر مدد کے لیے دباؤ ڈالتے رہے۔
خبر کا کوڈ: 917670