QR CodeQR Code

رؤف صدیقی سینیٹ انتخابات کیلئے نااہل قرار

22 Feb 2021 17:54

ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما کے وکیل الیکشن ٹریبونل کو مطمئن نہ کرسکے۔ ریٹرننگ افسر نے اعتراض عائد کیا کہ رؤف صدیقی کی گریجویشن کی تعلیم 16 برس کی نہیں ہے، روَف صدیقی نے بی اے کر رکھا ہے لیکن 2 سال والی ڈگری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم کے سینئر رہنما رؤف صدیقی کو سینیٹ انتخابات کے لئے نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔ ریٹرنگ افسر نے رؤف صدیقی کے کاغذات مسترد کئے تھے، فیصلے کو رہنما ایم کیو ایم نے ٹریبونل میں چیلنج کیا تھا، الیکشن ٹریبونل نے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ برقرار رکھا۔ الیکشن ٹریبونل نے ایم کیو ایم رہنما رؤف صدیقی کو سینیٹ انتخابات کے لئے نااہل قرار دے دیا، رؤف صدیقی کے وکیل الیکشن ٹریبونل کو مطمئن نہ کرسکے۔ ریٹرننگ افسر نے اعتراض عائد کیا کہ رؤف صدیقی کی گریجویشن کی تعلیم 16 برس کی نہیں ہے، روَف صدیقی نے بی اے کر رکھا ہے لیکن 2 سال والی ڈگری ہے۔


خبر کا کوڈ: 917752

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/917752/رؤف-صدیقی-سینیٹ-انتخابات-کیلئے-نااہل-قرار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org