QR CodeQR Code

ایم کیو ایم لندن کے گرفتار دہشت گرد سے متعلق جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ

23 Feb 2021 16:52

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد سلیم بیلجیم کا قریبی ساتھی ہے اور حوالہ ہنڈی اور دہشتگردی کی وارداتوں میں ملوث ہے، مبینہ دہشتگرد واحد عرف گڈو اسلحہ ترسیل اور دیگر جرائم میں بھی ملوث ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل آئی جی آپریشنز توقیر نعیم نے ایم کیو ایم لندن کے گرفتار دہشت گرد سے متعلق جے آئی ٹی بنانے کیلئے محکمہ داخلہ سندھ کو خط لکھ دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم لندن کے گرفتار دہشت گرد سے متعلق جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا، اس حوالے سے اے آئی جی پی آپریشنز توقیر نعیم نے محکمہ داخلہ سندھ کو خط لکھ دیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد سلیم بیلجیم کا قریبی ساتھی ہے اور حوالہ ہنڈی اور دہشتگردی کی وارداتوں میں ملوث ہے، مبینہ دہشتگرد واحد عرف گڈو اسلحہ ترسیل اور دیگر جرائم میں بھی ملوث ہے۔


خبر کا کوڈ: 917930

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/917930/ایم-کیو-لندن-کے-گرفتار-دہشت-گرد-سے-متعلق-جے-ا-ئی-ٹی-بنانے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org