QR CodeQR Code

کشمیر پر جب ہمارا ردعمل آیا تو چیخیں دہلی سے نکلیں گی، مسعود خان

24 Feb 2021 10:39

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر آزادکشمیر کا کہنا تھا کہ کشمیریوں سے ان کی زمینیں لے کر قبضہ کیا گیا اور کشمیری نقل مکانی پر مجبور ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ صدر آزادکشمیر سردار مسعود خان کا کہنا ہے کہ بھارت کو بتا دینا چاہتا ہوں مقبوضہ کشمیر پر جب ہمارا ردعمل آیا تو چیخیں دہلی سے نکلیں گی۔ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر آزادکشمیر مسعود خان نے کہا کہ 9 لاکھ لوگوں کو پنجرے میں قید کیا گیا ہے، بھارت کو بتا دوں جب ہمارا ردعمل آیا تو چیخیں دہلی سے نکلیں گی۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں خواتین کے ساتھ جنسی زیادتیاں کی گئیں اور کشمیری خواتین کے جسموں پر بھارتی مظالم کے نشان ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ 7 ماہ میں ہندو لا کر آباد کیے گئے، کشمیریوں سے ان کی زمینیں لے کر قبضہ کیا گیا اور کشمیری نقل مکانی پر مجبور ہیں۔ صدر آزادکشمیر  کا کہنا تھا کہ بھارتی جنتا پارٹی کا مشن ہے کہ مقبوضہ کشمیر کو مسلمانوں سے پاک کرو۔


خبر کا کوڈ: 918058

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/918058/کشمیر-پر-جب-ہمارا-ردعمل-آیا-چیخیں-دہلی-سے-نکلیں-گی-مسعود-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org