0
Wednesday 24 Feb 2021 10:39

کشمیر پر جب ہمارا ردعمل آیا تو چیخیں دہلی سے نکلیں گی، مسعود خان

کشمیر پر جب ہمارا ردعمل آیا تو چیخیں دہلی سے نکلیں گی، مسعود خان
اسلام ٹائمز۔ صدر آزادکشمیر سردار مسعود خان کا کہنا ہے کہ بھارت کو بتا دینا چاہتا ہوں مقبوضہ کشمیر پر جب ہمارا ردعمل آیا تو چیخیں دہلی سے نکلیں گی۔ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر آزادکشمیر مسعود خان نے کہا کہ 9 لاکھ لوگوں کو پنجرے میں قید کیا گیا ہے، بھارت کو بتا دوں جب ہمارا ردعمل آیا تو چیخیں دہلی سے نکلیں گی۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں خواتین کے ساتھ جنسی زیادتیاں کی گئیں اور کشمیری خواتین کے جسموں پر بھارتی مظالم کے نشان ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ 7 ماہ میں ہندو لا کر آباد کیے گئے، کشمیریوں سے ان کی زمینیں لے کر قبضہ کیا گیا اور کشمیری نقل مکانی پر مجبور ہیں۔ صدر آزادکشمیر  کا کہنا تھا کہ بھارتی جنتا پارٹی کا مشن ہے کہ مقبوضہ کشمیر کو مسلمانوں سے پاک کرو۔
خبر کا کوڈ : 918058
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش