QR CodeQR Code

سیاسی منافقت کا دوسرا نام پی ڈی ایم ہے، شبلی فراز

24 Feb 2021 12:24

سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ اپوزیشن ایک طرف دھاندلی کا واویلا مچا رہی ہے تو وہیں دوسری جانب شفاف انتخابی نظام کی مخالفت میں پورا زور لگا رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ سیاسی منافقت کا دوسرا نام پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن ایک طرف دھاندلی کا واویلا مچا رہی ہے تو وہیں دوسری جانب شفاف انتخابی نظام کی مخالفت میں پورا زور لگا رہی ہے۔ شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن کا دوغلاپن ہاتھی کے دانت کھانے کے اور دکھانے کے اور کے مترادف ہے۔
 وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے مزید کہا کہ حق و سچ کی جدوجہد میں عمران خان چٹان کی طرح کھڑا ہے۔


خبر کا کوڈ: 918081

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/918081/سیاسی-منافقت-کا-دوسرا-نام-پی-ڈی-ایم-ہے-شبلی-فراز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org