0
Wednesday 24 Feb 2021 12:24

سیاسی منافقت کا دوسرا نام پی ڈی ایم ہے، شبلی فراز

سیاسی منافقت کا دوسرا نام پی ڈی ایم ہے، شبلی فراز
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ سیاسی منافقت کا دوسرا نام پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن ایک طرف دھاندلی کا واویلا مچا رہی ہے تو وہیں دوسری جانب شفاف انتخابی نظام کی مخالفت میں پورا زور لگا رہی ہے۔ شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن کا دوغلاپن ہاتھی کے دانت کھانے کے اور دکھانے کے اور کے مترادف ہے۔
 وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے مزید کہا کہ حق و سچ کی جدوجہد میں عمران خان چٹان کی طرح کھڑا ہے۔
خبر کا کوڈ : 918081
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش