QR CodeQR Code

لیاقت جتوئی کا سینیٹ ٹکٹ کی فروخت کا ثبوت عدالت میں پیش کرنیکا اعلان

24 Feb 2021 18:47

پریس کانفرنس میں رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ بے شک کورٹ مجھے نوٹس بھیجے، بتاؤں گا کس طرح ٹکٹ دیا گیا، اس معاملے میں اکیلا نہیں، میرے ساتھ پوری ٹیم ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء لیاقت جتوئی کا کہنا ہے کہ سینیٹ ٹکٹ کی فروخت کا ثبوت عدالت میں پیش کروں گا۔ تفصیلات کے مطابق لیاقت جتوئی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سیف اللّٰہ ابڑو کو میں نہیں پہچانتا، انھوں نے کب سیاست میں قدم رکھا۔ انہوں نے کہا کہ بے شک کورٹ مجھے نوٹس بھیجے، بتاؤں گا کس طرح ٹکٹ دیا گیا، اس معاملے میں اکیلا نہیں، میرے ساتھ پوری ٹیم ہے۔ لیاقت جتوئی نے کہا کہ میری ٹیم میں وہ لوگ ہیں، جو الیکٹیبل ہیں۔ پی ٹی آئی رہنماء نے الزام لگایا کہ 2018ء کے انتخابات میں مجھے سازش سے ہرایا گیا۔


خبر کا کوڈ: 918152

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/918152/لیاقت-جتوئی-کا-سینیٹ-ٹکٹ-کی-فروخت-ثبوت-عدالت-میں-پیش-کرنیکا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org