0
Wednesday 24 Feb 2021 18:47

لیاقت جتوئی کا سینیٹ ٹکٹ کی فروخت کا ثبوت عدالت میں پیش کرنیکا اعلان

لیاقت جتوئی کا سینیٹ ٹکٹ کی فروخت کا ثبوت عدالت میں پیش کرنیکا اعلان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء لیاقت جتوئی کا کہنا ہے کہ سینیٹ ٹکٹ کی فروخت کا ثبوت عدالت میں پیش کروں گا۔ تفصیلات کے مطابق لیاقت جتوئی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سیف اللّٰہ ابڑو کو میں نہیں پہچانتا، انھوں نے کب سیاست میں قدم رکھا۔ انہوں نے کہا کہ بے شک کورٹ مجھے نوٹس بھیجے، بتاؤں گا کس طرح ٹکٹ دیا گیا، اس معاملے میں اکیلا نہیں، میرے ساتھ پوری ٹیم ہے۔ لیاقت جتوئی نے کہا کہ میری ٹیم میں وہ لوگ ہیں، جو الیکٹیبل ہیں۔ پی ٹی آئی رہنماء نے الزام لگایا کہ 2018ء کے انتخابات میں مجھے سازش سے ہرایا گیا۔
خبر کا کوڈ : 918152
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش