QR CodeQR Code

عالمی سطح پر کورونا سے اموات میں 20فیصد کمی ہوئی، عالمی ادارہ صحت

24 Feb 2021 22:12

دنیا بھر میں کرونا کی صورتحال پر جاری رپورٹ میں عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ کورونا سے اموات کی تعداد میں بھی کمی آئی ہے، گذشتہ ہفتے عالمی سطح پر کورونا سے تقریباً 66 ہزار اموات ہوئیں جو 20 فیصد کم ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ کرونا وائرس کی وبا کو دوسرا سال شروع ہونے پر عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے گذشتے ہفتے عالمی سطح پر کورونا سے اموات میں 20 فیصد کمی ہوئی۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق گذشتہ 6 ہفتوں میں عالمی سطح پر کورونا کے کیسز میں کمی ہوئی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے گذشتہ ہفتے عالمی سطح پر کورونا کے 24 لاکھ کیسز رپورٹ ہوئے، جو پچھلے ہفتے کے مقابلےمیں 11 فیصد کم ہیں۔ عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ کورونا سے اموات کی تعداد میں بھی کمی آئی ہے، گذشتہ ہفتے عالمی سطح پر کورونا سے  تقریباً  66 ہزار اموات ہوئیں جو 20 فیصد کم ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 918184

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/918184/عالمی-سطح-پر-کورونا-سے-اموات-میں-20فیصد-کمی-ہوئی-ادارہ-صحت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org