QR CodeQR Code

لسانیت کی بنیاد پر تفریق نون لیگ کی گھٹیا سیاست کی بنیاد ہے، شہباز گل

24 Feb 2021 22:38

مریم صفدر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے شہباز گل نے کہا ہے کہ جہاں جیتے وہاں گھس کر مارنے کی بھڑکیں، جہاں ہارے وہاں دھاندلی کا رونا، کیلبری کوئین کی منافقت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے مریم صفدر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جہاں جیتے وہاں گھس کر مارنے کی بھڑکیں، جہاں ہارے وہاں دھاندلی کا رونا، کیلبری کوئین کی منافقت ہے۔ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ لسانیت کی بنیاد پر تفریق نون لیگ کی گھٹیا سیاست کی بنیاد ہے، مریم کے پاپا علاج کے نام پر فرار اور اشتہاری ہیںم کیلبری کوئین کی تقریر کبھی خوشی کبھی غم کا بہترین امتزاج تھی۔

معاون خصوصی نے کہا کہ جیت کی بھڑکیں اور دھاندلی کا رونا ایک ساتھ جاری ہے، شریفوں کی بہادری کے کیا کہنے، جن کا آدھا خاندان اشتہاری مفرور ہو، ‏‎جہاں شرمندہ ہونا ہوتا ہے وہاں یہ درباری سرخروئی کی ایکٹنگ شروع کر دیتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملکہِ جعلسازی اسی جرات کا مظاہرہ کریں اور اپنی 20 پولنگ سٹیشنز والی درخواست پر کاربند رہیں، جعلسازیوں اور پروپیگنڈے کی ماہر مریم عوام کو گمراہ کرنے میں لگی ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 918192

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/918192/لسانیت-کی-بنیاد-پر-تفریق-نون-لیگ-گھٹیا-سیاست-ہے-شہباز-گل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org