0
Wednesday 24 Feb 2021 22:38

لسانیت کی بنیاد پر تفریق نون لیگ کی گھٹیا سیاست کی بنیاد ہے، شہباز گل

لسانیت کی بنیاد پر تفریق نون لیگ کی گھٹیا سیاست کی بنیاد ہے، شہباز گل
اسلام ٹائمز۔ معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے مریم صفدر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جہاں جیتے وہاں گھس کر مارنے کی بھڑکیں، جہاں ہارے وہاں دھاندلی کا رونا، کیلبری کوئین کی منافقت ہے۔ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ لسانیت کی بنیاد پر تفریق نون لیگ کی گھٹیا سیاست کی بنیاد ہے، مریم کے پاپا علاج کے نام پر فرار اور اشتہاری ہیںم کیلبری کوئین کی تقریر کبھی خوشی کبھی غم کا بہترین امتزاج تھی۔

معاون خصوصی نے کہا کہ جیت کی بھڑکیں اور دھاندلی کا رونا ایک ساتھ جاری ہے، شریفوں کی بہادری کے کیا کہنے، جن کا آدھا خاندان اشتہاری مفرور ہو، ‏‎جہاں شرمندہ ہونا ہوتا ہے وہاں یہ درباری سرخروئی کی ایکٹنگ شروع کر دیتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملکہِ جعلسازی اسی جرات کا مظاہرہ کریں اور اپنی 20 پولنگ سٹیشنز والی درخواست پر کاربند رہیں، جعلسازیوں اور پروپیگنڈے کی ماہر مریم عوام کو گمراہ کرنے میں لگی ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 918192
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش