QR CodeQR Code

آصف زرداری اور اخلاقیات دو الگ چیزیں ہیں، عارف علوی کا انٹرویو میں اظہار خیال

24 Feb 2021 22:54

نجی ٹی وی کیساتھ گفتگو میں صدر مملکت نے ایک سوال پر صدر نے کہا کہ جہانگیر ترین کی پارٹی کے ساتھ وفاداری اپنی جگہ قائم ہے، پی ڈی ایم کی تحریک غلطیوں کی وجہ سے ناکام ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نجی ٹی وی کیساتھ انٹرویو میں کہا ہے کہ وزیراعظم کوئی بھی صورت ہو اسمبلیاں تحلیل کرنے کا نہیں کہیں گے، میں وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ لینے کا بھی نہیں کہوں گا، سینیٹ اوپن بیلٹ ریفرنس پر سپریم کورٹ سے بہتر فیصلے کی امید ہے، آصف زرداری اور اخلاقیات دو الگ چیزیں ہیں، صدر اور وزیراعظم کرپشن پر سمجھوتا نہیں کریں گے۔ ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ سینیٹ کے الیکشن کے نتائج پر قومی اسمبلی تحلیل نہیں ہوگی، وزیراعظم سینیٹ کے الیکشن کے نتائج پر اسمبلیاں توڑنے کا بھی نہیں کہیں گے، سینیٹ میں نتیجہ کچھ بھی ہو وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ لینے کا نہیں کہوں گا۔ صدر مملکت نے کہاکہ دو ڈھائی سال میں میرا اور عمران خان کا کسی چیز پر اختلاف رائے نہیں ہوا۔ ایک سوال پر صدر نے کہا کہ جہانگیر ترین کی پارٹی کے ساتھ وفاداری اپنی جگہ قائم ہے۔ عارف علوی نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تحریک غلطیوں کی وجہ سے ناکام ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 918197

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/918197/آصف-زرداری-اور-اخلاقیات-دو-الگ-چیزیں-ہیں-عارف-علوی-کا-انٹرویو-میں-اظہار-خیال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org