QR CodeQR Code

واشنگٹن تہران کی جوہری معاہدے میں محفوظ واپسی چاہتا ہے، امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ

25 Feb 2021 05:24

ترجمان امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ معاہدے میں شامل دیگر ممالک کے ساتھ مشترکہ میٹنگ سے متعلق امریکی آفر کا ایران نے تاحال کوئی رسمی جواب نہیں دیا۔


اسلام ٹائمز۔ امریکہ نے کہا ہے کہ واشنگٹن تہران کی جوہری معاہدے میں محفوظ واپسی چاہتا ہے لیکن اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ ہمارا صبر لامحدود ہے۔ ترجمان امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ معاہدے میں شامل دیگر ممالک کے ساتھ مشترکہ میٹنگ سے متعلق امریکی آفر کا ایران نے تاحال کوئی رسمی جواب نہیں دیا۔ 2015ء کے جوہری معاہدے پر عمل درآمد کرانا امریکہ کیلئے فوری چیلنج ہے۔ ہمارا صبر لامحدود نہیں ہے، بہترین راستہ یہی ہے کہ ایران کبھی جوہری طاقت حاصل نہ کرسکے۔


خبر کا کوڈ: 918237

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/918237/واشنگٹن-تہران-کی-جوہری-معاہدے-میں-محفوظ-واپسی-چاہتا-ہے-امریکی-اسٹیٹ-ڈیپارٹمنٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org