جو بائیڈن نے گرین کارڈز کی درخواستوں پر پابندی ختم کر دی
25 Feb 2021 13:20
وائٹ ہاؤس کے مطابق صدارتی حکم میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ کی جانب سے عائد پابندی نے فیملیوں کو علیحدہ کیا جو امریکی مفادات کو آگے بڑھانے کے لیے درست نہیں۔
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے سابق صدر ٹرمپ کا اہم فیصلہ منسوخ کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے ٹرمپ کے اس فیصلے کو منسوخ کردیا ہے جس میں سابق صدر نے امریکا میں داخلے کے لیے گرین کارڈز کی درخواستوں پر پابندی عائد کی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق صدر ٹرمپ کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ امریکا میں کورونا کے سبب بڑھنے والی شدید بیروزگاری کی وجہ سے امریکیوں کی نوکریوں کو محفوظ بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 918276