کشمیر پر پاکستان کے اصولی موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، دفتر خارجہ
27 Feb 2021 11:28
میڈیا بریفنگ میں ترجمان نے کہا کہ پاکستان بھارت کےساتھ اپنے تمام حل طلب تنازعات کا پرامن حل چاہتا ہے۔ پاکستان نے مسلسل 2003ء کے جنگ بندی سمجھوتے پر عمل درآمد کے لئے زور دیتا رہا ہے۔
اسلام ٹائمز۔ تنازع جموں و کشمیر پر پاکستان کے اصولی موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، جو بھارت کے ساتھ حل طلب مسئلہ ہے۔ وزارت امور خارجہ نے کنٹرول لائن پر جنگ بندی سمجھوتے کے ایک روز بعد ترجمان دفتر خارجہ نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان بھارت کےساتھ اپنے تمام حل طلب تنازعات کا پرامن حل چاہتا ہے۔ پاکستان نے مسلسل 2003ء کے جنگ بندی سمجھوتے پر عمل درآمد کے لئے زور دیتا رہا ہے۔ اب اس سمجھوتے کے اعادے سے خطے میں امن آئے گا اور یہ دونوں ممالک کے باہمی مفاد میں ہے۔
خبر کا کوڈ: 918613