0
Saturday 27 Feb 2021 11:28

کشمیر پر پاکستان کے اصولی موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، دفتر خارجہ

کشمیر پر پاکستان کے اصولی موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، دفتر خارجہ
اسلام ٹائمز۔ تنازع جموں و کشمیر پر پاکستان کے اصولی موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، جو بھارت کے ساتھ حل طلب مسئلہ ہے۔ وزارت امور خارجہ نے کنٹرول لائن پر جنگ بندی سمجھوتے کے ایک روز بعد ترجمان دفتر خارجہ نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان بھارت کےساتھ اپنے تمام حل طلب تنازعات کا پرامن حل چاہتا ہے۔ پاکستان نے مسلسل 2003ء کے جنگ بندی سمجھوتے پر عمل درآمد کے لئے زور دیتا رہا ہے۔ اب اس سمجھوتے کے اعادے سے خطے میں امن آئے گا اور یہ دونوں ممالک کے باہمی مفاد میں ہے۔ 
 
ترجمان نے کہا کہ 2003ء کے بعد سے بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی 13600 خلاف ورزیاں کی گئیں صرف گزشتہ سال خلاف ورزیوں کی تعداد 3097ء رہیں جس کے نتیجے میں 28؍ افراد شہید اور 257؍ زخمی ہوئے۔ ہیومن رائٹس واچ کے مطابق انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں علیحدہ ہیں۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے، بین الاقوامی تنظیموں، ارکان پارلیمنٹ اور ذرائع ابلاغ انسانی حقوق سے متعلق ایشو نہ اٹھاتے رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 918613
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش