QR CodeQR Code

امن کیلئے ہم نے بھارتی پائلٹ کو واپس کیا، شاہ محمود قریشی

27 Feb 2021 14:34

وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری لاک ڈاؤن پر یورپی پارلیمنٹیرینز نے بھی اظہار تشویش کیا جبکہ بھارت کے دانشور طبقے نے بھی مودی کی کشمیر پالیسی کو ناکامی قرار دیا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مودی حکومت نے خطے کا امن متاثر کیا، دنیا نے دیکھا امن کے لیے ہم نے بھارتی پائلٹ کو واپس کیا، کنٹرول لائن پرسیزفائر کی بحالی خوش آئند ہے۔ آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے دو سال مکمل ہونے پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی پارلیمنٹ میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر مباحثہ ہوا، بھارت میں اقلیتوں کے انسانی حقوق کی پامالی کی جا رہی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت میں امتیازی شہری قوانین پر عالمی انسانی حقوق کے ادارے نے بھارتی سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ خطے کا امن متاثر کرنے والے مسائل کو دونوں طرف حل کرنا ہوگا۔ وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ 2003ء کے معاہدے کے تحت ایل او سی پر فائر بندی خوش آئند ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری لاک ڈاؤن پر یورپی پارلیمنٹیرینز نے بھی اظہار تشویش کیا جبکہ بھارت کے دانشور طبقے نے بھی مودی کی کشمیر پالیسی کو ناکامی قرار دیا۔


خبر کا کوڈ: 918646

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/918646/امن-کیلئے-ہم-نے-بھارتی-پائلٹ-کو-واپس-کیا-شاہ-محمود-قریشی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org