QR CodeQR Code

عراقی وزیر خارجہ کی سرکاری دورے پر تہران آمد

27 Feb 2021 17:03

عراقی وزیر خارجہ ایران کےسرکاری دورے پر آج تہران پہنچ گئے ہیں جہاں وہ ایران کے اعلی سیاسی و سکیورٹی حکام کیساتھ ملاقات و گفتگو کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ عراقی وزیر خارجہ فواد حسین جاری ماہ کے دوران ایران کے دوسرے سرکاری دورے پر آج تہران پہنچ گئے ہیں جبکہ ان کے اس دورے کا مقصد ایران کے اعلی سیاسی و سکیورٹی حکام کے ساتھ ملاقات اور گفتگو ہے۔ ایران کے اپنے دورے کے دوران فواد حسین نے سب سے پہلے ایرانی سپریم لیڈر کے خصوصی نمائندے اور قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ ایڈمرل علی شمخانی کے ساتھ ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور کے ساتھ ساتھ خطے کی موجودہ صورتحال اور عالمی حالات پر خصوصی گفتگو کی گئی۔

فؤاد حسین با شمخانی دیدار کرد

قبل ازیں ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کی جانب سے آج صبح ان کا استقبال کیا گیا جبکہ سہ پہر کے وقت ایرانی وزارت خارجہ کے دفتر میں انہوں نے اپنے ایرانی ہم منصب کے ساتھ بھی گفتگو کی۔


خبر کا کوڈ: 918670

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/918670/عراقی-وزیر-خارجہ-کی-سرکاری-دورے-پر-تہران-آمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org