QR CodeQR Code

مظفرگڑھ، چوک سرور شہید میں مارٹر گولہ دھماکہ سے پھٹ گیا، 2 افراد زخمی

27 Feb 2021 23:00

 سول ڈیفینس کے مطابق دھماکہ ماٹر گولے کا تھا، دھماکہ دکاندار کی لا علمی کے باعث ہوا جو ماٹر گولے کو کاٹ رہا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دکان سے ایک اور ماٹر گولہ برآمد ہوا ہے۔ دکان میں مارٹر گولے کہاں سے آئے اس حوالے سے تفتیش جاری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ضلع مظفر گڑھ کے علاقہ چوک سرور شہید میں اڈہ ریاض آباد میں دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ نمائندہ اسلام ٹائمز کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص کا منہ جبکہ دوسرے شخص کی ٹانگ متاثر ہوئی ہے۔ دونوں زخمیوں کو فوری طور پر تشویش ناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا ہے۔ کرائم سین اور بمب ڈسپوزل کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں۔ سول ڈیفینس کے مطابق دھماکہ ماٹر گولے کا تھا، دھماکہ دکاندار کی لا علمی کے باعث ہوا جو ماٹر گولے کو کاٹ رہا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دکان سے ایک اور ماٹر گولہ برآمد ہوا ہے۔ دکان میں مارٹر گولے کہاں سے آئے اس حوالے سے تفتیش جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 918762

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/918762/مظفرگڑھ-چوک-سرور-شہید-میں-مارٹر-گولہ-دھماکہ-سے-پھٹ-گیا-2-افراد-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org