0
Saturday 27 Feb 2021 23:00

مظفرگڑھ، چوک سرور شہید میں مارٹر گولہ دھماکہ سے پھٹ گیا، 2 افراد زخمی

مظفرگڑھ، چوک سرور شہید میں مارٹر گولہ دھماکہ سے پھٹ گیا، 2 افراد زخمی
اسلام ٹائمز۔ ضلع مظفر گڑھ کے علاقہ چوک سرور شہید میں اڈہ ریاض آباد میں دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ نمائندہ اسلام ٹائمز کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص کا منہ جبکہ دوسرے شخص کی ٹانگ متاثر ہوئی ہے۔ دونوں زخمیوں کو فوری طور پر تشویش ناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا ہے۔ کرائم سین اور بمب ڈسپوزل کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں۔ سول ڈیفینس کے مطابق دھماکہ ماٹر گولے کا تھا، دھماکہ دکاندار کی لا علمی کے باعث ہوا جو ماٹر گولے کو کاٹ رہا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دکان سے ایک اور ماٹر گولہ برآمد ہوا ہے۔ دکان میں مارٹر گولے کہاں سے آئے اس حوالے سے تفتیش جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 918762
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش