عمران خان کا دورہ جہلم، نندنہ قلعہ کو ماڈرن ویلیج بنانے کا فیصلہ
28 Feb 2021 21:57
ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ سیاحوں کو پاکستان لانے کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد یہ چھوٹا سا علاقہ دنیا کے نقشے پر آجائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں سیاحت کے لیے بہت خوبصورت مقامات ہیں۔
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے تاریخی سیاحتی علاقے جہلم میں موجود نندنہ قلعہ کو ماڈرن ویلیج بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سیاحوں کے لیے نندنہ قلعے میں رہائش کے بھی انتظامات ہوں گے۔ دورہ جہلم کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں تین طرح کی سیاحت ہے جن میں پہاڑوں، سمندروں اور کوسٹ لائن کی سیاحت شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیکن پاکستان سیاحت سے کچھ کماتا نہیں ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سیاحت کے فروغ کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ سیاحت سے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔
ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ سیاحوں کو پاکستان لانے کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد یہ چھوٹا سا علاقہ دنیا کے نقشے پر آجائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں سیاحت کے لیے بہت خوبصورت مقامات ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پشاور اور لاہور دنیا کے پرانے ترین شہروں میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان شہروں میں مغلوں کی تہذیب بھی موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سیاحتی مقامات کو نقشے میں شامل کریں گے۔ انہوں ںے کہا کہ ترکی کے پاس پرانی جگہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترکی سالانہ 40ارب ڈالر صرف سیاحت سے کماتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سیاح پاکستان آئیں گے تو ملک میں ڈالرز آئیں گے۔
خبر کا کوڈ: 918891