0
Sunday 28 Feb 2021 21:57

عمران خان کا دورہ جہلم، نندنہ قلعہ کو ماڈرن ویلیج بنانے کا فیصلہ

عمران خان کا دورہ جہلم، نندنہ قلعہ کو ماڈرن ویلیج بنانے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے تاریخی  سیاحتی علاقے جہلم میں موجود نندنہ قلعہ کو ماڈرن ویلیج بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سیاحوں کے لیے نندنہ قلعے میں رہائش کے بھی انتظامات ہوں گے۔ دورہ جہلم کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں تین طرح کی سیاحت ہے جن میں پہاڑوں، سمندروں اور کوسٹ لائن کی سیاحت شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیکن پاکستان سیاحت سے کچھ کماتا نہیں ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سیاحت کے فروغ کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ سیاحت سے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ سیاحوں کو پاکستان لانے کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد یہ چھوٹا سا علاقہ دنیا کے نقشے پر آجائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں سیاحت کے لیے بہت خوبصورت مقامات ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پشاور اور لاہور دنیا کے پرانے ترین شہروں میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان شہروں میں مغلوں کی تہذیب بھی موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سیاحتی مقامات کو نقشے میں شامل کریں گے۔ انہوں ںے کہا کہ ترکی کے پاس پرانی جگہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترکی سالانہ 40ارب ڈالر صرف سیاحت سے کماتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سیاح پاکستان آئیں گے تو ملک میں ڈالرز آئیں گے۔
 
واضح رہے کہ وزیر اعظم کے سیاحت کے فروغ کے ویژن اور قومی ٹورزم اسٹریٹجی 2020-2030 کے تحت ملک بھر میں تاریخی اور قومی ورثہ کے حوالے سے اہم مقامات کو سیاحت کے فروغ اور مقامی آبادی کی ترقی کے لیے اجاگر کیا جا رہا ہے۔ ان ہی مقامات میں سے ایک نندنہ قلعہ، ضلع جہلم ہے جس کو معروف مسلمان سائنسدان ابو ریحان البیرونی سے منسوب کیا جاتا ہے۔ یہ وہی مقام ہے جہاں البیرونی نے قیام کیا تھا اور کرہ ارض کی پیمائش کے لیے تجربات کیے تھے۔ نندنہ قلعہ کے قرب میں چھ اور اہم تاریخی اور قومی ورثہ کے اعتبار سے اہم مقامات ہیں جن میں نندنہ مندر، کتاس مندر، کھیوڑہ کی نمک کانیں، ملوٹ قلعہ، ملوٹ مندر اور تخت بابری شامل ہیں- یہ مقامات Heritage Trail کا حصہ بن جائیں گے جن تمام کو سیاح ایک ساتھ دورہ کر سکیں گے۔
 
وزیر اعظم کے وژن کے تحت ملک بھر میں ایسے مقامات کی نشاندہی کی جارہی ہے، جس سے ہماری تاریخ اور قومی ورثہ اجاگر کیا جا سکے۔ ان مقامات پر سیاحت کے فروغ سے مقامی آبادی کو معاشی فوائد بھی حاصل ہو سکیں گے۔ وزیراعظم عمران خان ٹیلہ جوگیاں نیشنل پارک اور سالٹ رینج نیشنل پارک کا آغاز کیا یہ دو نئے نیشنل پارکس چھ پروٹیکٹڈ ایریاز میں شامل ہیں۔ چھ پروٹیکٹڈ ایریاز میں ان نیشنل پارکس کے علاوہ خیری مورت نیشنل پارک، چھنجی نیشنل پارک، نمل ویٹ لینڈ اور چشمہ ویٹ لینڈ نیچر ریزروز شامل ہیں۔ وزیراعظم کو سالٹ رینج میں جنگلی حیات کے تحفظ اور ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم  نے دورے کے دوران زیتون کا پودا بھی لگایا گیا۔
خبر کا کوڈ : 918891
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش