QR CodeQR Code

اسلام آباد، بلاول بھٹو کے عشائیہ میں مولانا فضل الرحمان، شاہدخاقان عباسی، رانا ثنااللہ سمیت رہنماؤں کی شرکت

3 Mar 2021 08:41

عشائیے میں حال ہی میں جیل سے رہا ہوئے مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر و پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز بھی موجود تھے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے سینیٹ الیکشن سے ایک رات قبل اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔ پیپلزپارٹی کی جانب سے اسلام آباد میں دیے گئے عشائیے میں اپوزیشن اتحاد کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، مسلم لیگ (ن) کے سینیئر نائب صدر و سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی، رانا ثنااللہ اور دیگر رہنما بھی شریک ہوئے۔ عشائیے میں حال ہی میں جیل سے رہا ہوئے مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر و پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز  بھی موجود تھے۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عشائیے میں شرکت کرنے والے مہمانوں کا  استقبال کیا۔


خبر کا کوڈ: 919339

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/919339/اسلام-آباد-بلاول-بھٹو-کے-عشائیہ-میں-مولانا-فضل-الرحمان-شاہدخاقان-عباسی-رانا-ثنااللہ-سمیت-رہنماؤں-کی-شرکت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org