0
Wednesday 3 Mar 2021 08:41

اسلام آباد، بلاول بھٹو کے عشائیہ میں مولانا فضل الرحمان، شاہدخاقان عباسی، رانا ثنااللہ سمیت رہنماؤں کی شرکت

اسلام آباد، بلاول بھٹو کے عشائیہ میں مولانا فضل الرحمان، شاہدخاقان عباسی، رانا ثنااللہ سمیت رہنماؤں کی شرکت
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے سینیٹ الیکشن سے ایک رات قبل اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔ پیپلزپارٹی کی جانب سے اسلام آباد میں دیے گئے عشائیے میں اپوزیشن اتحاد کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، مسلم لیگ (ن) کے سینیئر نائب صدر و سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی، رانا ثنااللہ اور دیگر رہنما بھی شریک ہوئے۔ عشائیے میں حال ہی میں جیل سے رہا ہوئے مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر و پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز  بھی موجود تھے۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عشائیے میں شرکت کرنے والے مہمانوں کا  استقبال کیا۔
خبر کا کوڈ : 919339
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش