QR CodeQR Code

سینیٹ الیکشن میں جیت حق اور جمہوریت کی ہو گی، فردوس عاشق

3 Mar 2021 11:04

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کو سندھ سے 2 سینیٹرز کی پیشکش ہوئی مگر انہوں نےقومی مفاد کو ترجیح دی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کو سندھ سے 2 سینیٹرز کی پیش کش ہوئی مگر انہوں نےقومی مفاد کو ترجیح دی۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ تحریک انصاف کے اتحادیوں کو سلام پیش کرتی ہوں، سینیٹ الیکشن میں جیت حق اور جمہوریت کی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ خریداروں اور منڈیاں لگانے والوں کو عوام دیکھ رہی ہے، ایک طرف ووٹ کا تقدس برقرار رکھنےوالے ہیں تو دوسری جانب ووٹ کو عزت دینےکا نعرہ لگانے والے نوٹ کو عزت دینے کے لیے بےتاب ہیں۔  معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کو سندھ سے 2سینیٹرز کی پیش کش ہوئی مگر انہوں نےقومی مفاد کو ترجیح دی۔


خبر کا کوڈ: 919367

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/919367/سینیٹ-الیکشن-میں-جیت-حق-اور-جمہوریت-کی-ہو-گی-فردوس-عاشق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org