اللہ کا شکر جس نے پی ڈی ایم کو فتح دی، یوسف رضا گیلانی کی جیت پر مریم نواز کا ردعمل
3 Mar 2021 19:37
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں خاتون نون لیگی رہنما نے کہا کہ جعلی مینڈیٹ عوام کے نمائندوں نے واپس چھین لیا۔ اپنے ہی لوگوں نے دباؤ کے باوجود آٹا چور، چینی چور، بجلی چور، ووٹ چور عوام کے مجرم عمران خان کو ووٹ دینے سے انکار کر دیا۔
اسلام ٹائمز۔ سینیٹ انتخابات میں سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی کامیابی پر مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے ردعمل کا اظہار کر دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں خاتون نون لیگی رہنما نے کہا کہ اللہ کا شکر جس نے پی ڈی ایم کو فتح دی۔ جعلی مینڈیٹ عوام کے نمائندوں نے واپس چھین لیا۔ اپنے ہی لوگوں نے دباؤ کے باوجود آٹا چور، چینی چور، بجلی چور، ووٹ چور عوام کے مجرم عمران خان کو ووٹ دینے سے انکار کر دیا۔ تمھارے پاس اب وزیراعظم ہاؤس پر قابض رہنے کا کوئی جواز نہیں۔ ووٹ چور کرسی چھوڑ اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ اپنے ہی لوگوں نے دباؤ کے باوجود آٹا چور اور چینی چور کو ووٹ دینے سے انکار کیا، آپ کے پاس اب وزیراعظم ہاؤس پر قابض رہنے کا جواز نہیں۔
خبر کا کوڈ: 919474