QR CodeQR Code

وزیراعظم عمران خان نے اعتراف کیا انکے 15 سے 16 ممبران نے ووٹ نہیں دیا، رضا ربانی

5 Mar 2021 17:41

اپنے بیان میں سابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی تجویز بھیجی گئی ہے، ایسی تجویز پر قومی اسمبلی کا اجلاس بلانا آئین کی دفعات کے مطابق نہیں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں اعتراف کیا ان کے 15 سے 16 ممبران نے ووٹ نہیں دیا۔ اپنے بیان میں رضا ربانی نے کہا کہ ان ایم این ایز کے خلاف کارروائی کے بغیر اعتماد کے ووٹ کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ رضا ربانی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان جو اعتماد کا ووٹ لے رہے ہیں وہ آئین میں درج نہیں، آئین میں ہے جب صدر مطمئن ہوں وزیراعظم اکثریت کھو چکے، تب اعتماد کے ووٹ کا کہے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی تجویز بھیجی گئی ہے، ایسی تجویز پر قومی اسمبلی کا اجلاس بلانا آئین کی دفعات کے مطابق نہیں ہے۔


خبر کا کوڈ: 919815

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/919815/وزیراعظم-عمران-خان-نے-اعتراف-کیا-انکے-15-سے-16-ممبران-ووٹ-نہیں-دیا-رضا-ربانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org