0
Friday 5 Mar 2021 17:41

وزیراعظم عمران خان نے اعتراف کیا انکے 15 سے 16 ممبران نے ووٹ نہیں دیا، رضا ربانی

وزیراعظم عمران خان نے اعتراف کیا انکے 15 سے 16 ممبران نے ووٹ نہیں دیا، رضا ربانی
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں اعتراف کیا ان کے 15 سے 16 ممبران نے ووٹ نہیں دیا۔ اپنے بیان میں رضا ربانی نے کہا کہ ان ایم این ایز کے خلاف کارروائی کے بغیر اعتماد کے ووٹ کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ رضا ربانی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان جو اعتماد کا ووٹ لے رہے ہیں وہ آئین میں درج نہیں، آئین میں ہے جب صدر مطمئن ہوں وزیراعظم اکثریت کھو چکے، تب اعتماد کے ووٹ کا کہے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی تجویز بھیجی گئی ہے، ایسی تجویز پر قومی اسمبلی کا اجلاس بلانا آئین کی دفعات کے مطابق نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 919815
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش