QR CodeQR Code

وزیر اعظم نے بہترین حکمت عملی سے پی ڈی ایم کو آؤٹ کر دیا ہے، عثمان بزدار

6 Mar 2021 11:16

وزیر اعلیٰ پنجاب گورنر پنجاب سے اراکین قومی اسمبلی نے ملاقاتیں کیں اور وزیر اعظم کے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے سے متعلق حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا ٹولہ پہلے ہی میدان سے بھاگ گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اورگورنر پنجاب چودھری سرور سے اراکین قومی اسمبلی نے ملاقاتیں کیں اور وزیر اعظم کے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے سے متعلق حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کے لائحہ عمل پر بھی بات چیت کی گئی۔

 
اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ پی ڈی ایم کا ٹولہ پہلے ہی میدان سے بھاگ گیا ہے اور وزیر اعظم نے بہترین حکمت عملی سے پی ڈی ایم کو آؤٹ کلاس کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اراکین قومی اسمبلی وزیر اعظم کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کریں گے۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ہم سب متحد ہیں اور اپوزیشن جماعتوں کا واویلا چور مچائے شور کے مترادف ہے۔


خبر کا کوڈ: 919926

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/919926/وزیر-اعظم-نے-بہترین-حکمت-عملی-سے-پی-ڈی-ایم-کو-آؤٹ-کر-دیا-ہے-عثمان-بزدار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org