QR CodeQR Code

اپوزیشن رہنماﺅں اور خواتین پر حملے قابل مذمت ہیں، سراج الحق

7 Mar 2021 08:03

نجی ٹی وی کے مطابق اپنے بیان میں سراج الحق نے کہا کہ سیاست میں تشدد کا کلچر ملک کے لیے تباہ کن ہے، وزیراعظم عوام کا اعتماد کھو چکے ہیں، ڈھائی برس میں قوم کو محرومیوں اور تکالیف کے سوا کچھ نہیں ملا۔


اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے اعتماد کا ووٹ لینے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔ ایک بیان میں سراج الحق نے کہا کہ سیاست میں تشدد کا کلچر ملک کے لیے تباہ کن ہے، اپوزیشن رہنماﺅں اور خواتین پر حملے قابل مذمت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عوام کا اعتماد کھو چکے ہیں، ڈھائی برس میں قوم کو محرومیوں اور تکالیف کے سوا کچھ نہیں ملا۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان نے مزید کہا کہ وزیراعظم واحد لیڈر ہیں جو یوٹرن کو بھی جائز قرار دینےکی کوشش کرتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ انتخابی عمل، پولیس، بیوروکریسی اور ٹیکس نظام میں ریفارمز لائی جائیں۔


خبر کا کوڈ: 920107

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/920107/اپوزیشن-رہنماﺅں-اور-خواتین-پر-حملے-قابل-مذمت-ہیں-سراج-الحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org